ایئر بس کا سپر چوپر پر کام جاری

فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایک ایسے آزمائشی سُپر چوپر پر کام کر رہی جو 260 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ایئر بس کا یہ ہائی اسپیڈ ہیلی کاپٹر ایئر بس ریسر ممکنہ طور پر سفر کے دورانیے کو ڈرامائی حد تک کم کر سکتا ہے۔ اپنی ٹاپ اسپیڈ پر پیرس اور لندن کے درمیان 213 میل کا فاصلہ یہ چوپر 50 منٹ میں پورا کر سکتا ہے۔عام طور پر ہیلی کاپٹر 75 سے 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتے ہیں لیکن ایئر بس کے ایرو ڈائنامک ڈیزائن نے ایئر بس ریسر کو تیز پرواز کرنے کے قابل بنایا ہے اور ممکنہ طور پر اس کا اڑایا جانا نسبتاً کم مہنگا ثابت ہوگا۔ہیلی کاپٹر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ سفر کے دوران جب یہ عام ہیلی کاپٹر سے زیادہ رفتارسے پرواز کرتا ہے تو ان کے مقابلے میں 20 فی صد کم ایندھن استعمال کرتا ہے۔ایئر بس نے اپنے اس ریسر کی رُونمائی جون 2017 میں تھی اور اس نے اپنی پہلی پرواز رواں برس مکمل کی تھی۔اس ہیلی کاپٹر کی تخلیق کا مقصد ہائی اسپیڈ مشن کا انجام دیا جانا ہے۔ مثال کے طور پر ایئر بس کا کہنا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔