قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ نسیم شاہ پہلے ون ڈے میں اپنے 8 ویں اوور میں کریمپس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اب فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پا لیا ہے،نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں رہا، وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ خیال رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔