لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون حملے کے بعد نیتن یاہو کو سرحد پر فوجیوں سے ملاقات کیلئے طے شدہ دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنانی سرحد کے قریب نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہو چکے تھے، تاہم ان کے مقررہ مقام تک پہنچنے سے قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کیلئے مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی قصبے میٹولا کا دورہ منسوخ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی شام میں زمینی کارروائی، "ایرانی ایجنٹ” کو حراست میں لینے کا دعویٰ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سرحد پر فوجیوں سے ملاقات کیلئے آنا تھا۔