نوشکی؛ سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی،جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔